Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

شہباز گل کے معاملے پر پی ٹی آئی کا سینیٹ سے واک آوٹ کا اعلان

پی ٹی آئی سینیٹر واک آوٹ کا اعلان کرتے ہوئے جانے لگے تو اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ واک آؤٹ کیوں کررہے ہو؟ سننے کا بھی حوصلہ رکھو۔
شائع 18 اگست 2022 04:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

شہباز گل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ سے واک آوٹ کا اعلان کیا مگر احتجاج ریکارڈ نہیں کرایا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس تحریک انصاف کے سینیٹر شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف واک آوٹ کا اعلان کرتے ہوئے جانے لگے تو قائد ایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ واک آؤٹ کیوں کررہے ہو؟ سننے کا بھی حوصلہ رکھو، بھول گئے رانا ثنا اللہ پر 15 کلو ہیروئن رکھنے کا الزام عائد کیا گیا، جس طرح شہباز گل کی انٹری ہوئی اللہ ان کو صحت دے۔

وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ جو ہوا سب نے دیکھا، شہباز گل اپنی سانسوں کے لیے لڑ رہا ہے، پورے اسلام آباد کی پولیس پمز میں ہے، ایک فاشسٹ حکومت قابض ہے،شہباز گل پر تشدد کا مقصد اپنی مرضی کا بیان ریکارڈ کروانا ہےتاکہ پی ٹی آئی اور عمران خان سے منسلک کیا جا سکے،ہم حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ملک کا مجرم کیسے دھوکے سے باہر بھاگا،جعلی بھگوڑے جعلی بیمار کی آج تعریفیں کی جارہی ہیں،نواز شریف بھگوڑا اور آصف علی زرداری ایک بیماری ہے،آئیں اور عمران خان کا مقابلہ کریں۔

جس پر حکومتی سینیٹر نے احتجاج کیا تاہم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اعظم سواتی کے الفاظ کاروائی سے حذف کرنے کی ہدایت کردی۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کھلے عام کہا ہم افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں،آج الحمدلله عمران خان بھی اسی کیٹیگری میں کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تقسیم کی سیاست ہو رہی لیکن سیلاب کی تباہ کاریوں پر کوئی بات نہیں کر رہا،آپ امریکاکو گالی گلوچ کرتے ہیں لیکن دوسری طرف اس سے معاہدہ کیا، آپ وہاں پاکستان کے ساتھ کون سی سازش کرنے جا رہے؟ سازش تو پاکستان کے ساتھ یہ ہے، تحریک انصاف اپنے جھوٹ پر عوام سے معافی مانگے۔

pti leader

اسلام آباد

shahbaz gill

Azam Khan Swati

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div