Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

روس اور امریکا کی ایٹمی جنگ پوری دنیا کو لے ڈوبے گی

امریکا روس تنازع پرکی جانے والی تحقیق میں بڑے انکشافات
شائع 18 اگست 2022 10:18am
بڑی تعداد میں لوگ بھوک سے مر جائے گے، تحقیق، تصویر خطیب احمد
بڑی تعداد میں لوگ بھوک سے مر جائے گے، تحقیق، تصویر خطیب احمد

اگرامریکا اور روس کے درمیان جوہری جنگ ہوتی ہے، تو دنیا کی پانچ ارب آبادی ختم ہوجائے گی۔

حال میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ کے نتیجے میں عالمی سطح پر قحط پھیل جائے گا، جس سے دنیا کی آبادی متاثرہوگی۔

جنگ میں استعمال ہونے والے ایٹمی ہتھیار اتنے مُہلک ہوتے ہیں، جو سورج کی روشنی کو زمین تک منتقل نہیں ہونے دیں گے، جس سے آب و ہوا کا نظام کو متاثر ہوتے ہی خوراک کی پیداوار محدود ہوجائے گی۔

محققین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ کے نتیجے میں خوراک کی قلت کے سبب دنیا تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔ ہمارے اندازے کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ سے 2 ارب سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ 5 ارب سے زائد امریکا اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ سے لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔

رٹگرز یونیورسٹی میں موسمیاتی سائنسدان لِلی زیا نے بتایا کہ صورتحال “واقعی خراب” ہوگی اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھوک سے مر جائے گی۔

اسی سلسلے میں امریکا روس تنازع پررواں سال میڈیا ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کی گئی جس کے مطابق 70 فیصد نوجوانوں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے سے جوہری تنازع شروع ہوسکتا ہے۔

تحقیق ایسے وقت میں کی گئی جب روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری تصادم کے خطرے کو “کم نہیں سمجھا جانا چاہیے”۔

Vladimir Putin

Joe Biden

Russia Ukraine War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div