Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

نواز شریف پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے: خواجہ آصف

عمران خان شرطیں لگا رہے تھے کہ پاکستان سری لنکا بن جائے گا تاہم ابھی ہم اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوئے ہیں
شائع 16 اگست 2022 09:14pm
ابھی ہم اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوئے ہیں۔ فوٹو — فائل
ابھی ہم اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوئے ہیں۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے۔

آج نیوز کے پروگرام ‘فیصلہ آپ کا’ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی سے کون خوش ہوتا ہے، عمران خان معیشت کو کاری ضرب لگا کر گئے ہیں، یہ شرطیں لگا رہے تھے کہ پاکستان سری لنکا بن جائے گا تاہم ابھی ہم اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوئے۔

تیل آج بھی پاکستان میں سب سے سستا ہے

انہوں نے کہا کہ تیل آج بھی پاکستان میں سب سے سستا ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ردِ عمل میں مریم نواز کا ٹوئٹ ہے جب کہ نواز شریف کا اظہار اختلاف بھی درست ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے فوج مخالف بیانات 99 کی دہائی سے شروع کئے، انہوں نے شہباز گل کے ذریعے ایسا بیان دلوا کر ردعمل دیکھنے کی کوشش کی اور بعدِ ازاں عمران خان نے اعتراف کیا کہ گل نے فوج کے خلاف اُکسایا۔

عمران خان نے اعتراف کیا کہ گل نے فوج کے خلاف اُکسایا

ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک واپس آکر قانون کا راستہ اپنائیں گے اور ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ میں تحقیق کے بعد کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا جس پر ڈکلیریشن جاری کریں گے اور اس کے 15 روز بعد کارروائی شروع ہوتی ہے، البتہ 190 ملین پاؤنڈ والے کیس کا نوٹس بھی نیب نے لے لیا ہے۔

Nawaz Sharif

economic crisis

imran khan

Petroleum products

Prohibited Funding Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div