Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی کی 9حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

123 حلقوں میں بھی الیکشن ہوجائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں، آپ الیکشن لڑیں، جسٹس عامر فاروق
اپ ڈیٹ 10 اگست 2022 03:38pm
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 9حلقوں کے ضمنی الیکشن کے شیڈول کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی جبکہ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

جسٹس عامرفاروق نے تحریک انصاف کی9حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پرسماعت کی۔

پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری استدعا ہے کہ الیکشن شیڈول معطل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول چیلنج کردیا

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں، جس پر وکیل نے کہا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے۔

جسٹس عامرفاروق کا کہنا تھا کہ 123 حلقوں میں بھی الیکشن ہوجائے گا پہلے یہ توہونے دیں ، آپ الیکشن لڑیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن لڑنے کے لیے تیارہیں، 123 حلقوں میں الیکشن کرائے جائیں ۔

عدالت نے ضمنی الیکشن کے شیڈول کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

5 اگست کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی 9 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div