Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

پنجاب حکومت کا 25 مئی واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 25 مئی واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے
شائع 09 اگست 2022 05:50pm
اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فوٹو — فائل
اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فوٹو — فائل
Mushir e itlat Panjab Omer Sarfraz Cheema ki Aaj News se guftagu | Aaj News

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت بھی میدان میں آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 25 مئی واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی رہنماء اور کارکنوں پر تشدد ہوا تھا اسی لئے تمام شامل افراد کی گرفتاریوں کا آغاز ہو رہا ہے۔

دوسری جانب نمائندہ آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر اور مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی واقعے میں جو افراد بھی ملوث تھے ان کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے 25 مئی تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ کو بھی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

pti

PMLN

Punjab Govt

Chaudhry Pervez Ilahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div