Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

شہباز گل کی گرفتاری پر عمر چیمہ کی عدالت سے نوٹس لینے کی درخواست

کومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے، فاشست اقدامات سے بے یقینی پیدا ہوتی ہے اور کوشش ہے ہماری طرف سے ایسا کوئی اقدام نہ ہو جس سے حالات خراب ہوں
شائع 09 اگست 2022 05:33pm
اس طرح دہشت گرد گرفتار کیئے جاتے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب
اس طرح دہشت گرد گرفتار کیئے جاتے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب

سابق گورنر پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر سرفراز چیمہ نے پارٹی رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کی درخواست کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو جس انداز سے گرفتار کیا گیا اس طرح دہشت گرد گرفتار کیئے جاتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ شہباز گل کی گرفتاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اعلیٰ عدلیہ شہباز گل کی گرفتاری کا فوری نوٹس لے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے، فاشست اقدامات سے بے یقینی پیدا ہوتی ہے اور کوشش ہے ہماری طرف سے ایسا کوئی اقدام نہ ہو جس سے حالات خراب ہوں۔

اس سے قبل، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہبازگل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں بغاوت پر اکسانے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، انہوں نے ایک نجی ٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف بیانات دیے تھے۔

pti

shahbaz gill

Punjab Govt

umar cheema

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div