Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

عثمان بزدار کا عظمیٰ کاردار کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

عظمیٰ کاردار نے بھی عثمان بزدار پر لگائے الزمات پر قائم رہتے ہوئے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا۔
شائع 07 اگست 2022 04:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی منحرف سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

عظمیٰ کاردار نے بھی عثمان بزدار پر لگائے الزمات پر قائم رہتے ہوئے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا۔

عثمان بزدار نےعظمیٰ کاردار کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا۔

نوٹس میں م عظمیٰ کاردار سے 15 روز میں معافی کا مطالبہ کیا گیا، معافی نہ مانگنے کی صورت میں کارروائی اکا عندیہ دیا گیا۔

عظمیٰ کاردار نے عثمان بزدار کے قانونی نوٹس کے جواب میں لکھا کہ عثمان بزدار پر کرپشن کا کوئی غلط الزام نہیں لگایا، عثمان بزدار نے بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور جمیل گجر کے ساتھ مل کر کرپشن کی اور ان کی سرپرستی سابق وزیراعظم عمران خان کرتے تھے۔

عظمیٰ کاردار نے اپنے جواب میں لکھا کہ مختلف ایجنسیز فرح خان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کر رہی ہیں، جبکہ فرح خان ملک سے فرار ہیں۔

pti

Usman Buzdar

Uzma Kardar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div