Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 2 حلقوں کی درست حلقہ بندیاں جاری کرنے کی منظوری

رات گئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
شائع 07 اگست 2022 10:36am
اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ بھی لیا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 2 حلقوں کی درست حلقہ بندیاں جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن کے حکام ہنگامی طور پر رات گئے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد پہنچے جہاں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 2حلقوں کی درست حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے، جس کے بعد ان حلقوں کی درست حلقہ بندیاں جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد درست حلقہ بندیوں کا فارم 7 جاری کردیا گیا، 2حلقوں کی غلط حلقہ بندیاں شائع ہونے پر اجلاس ہنگامی طور پر بلایا گیا۔

رات گئے غیر معمولی اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سمیت مختلف اداروں نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ مانگ رکھا ہے۔

pti

ECP

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

KPK Assembly

cheif election commisoner

Prohibited Funding Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div