Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

حکومت کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان

چور، جھوٹا اور منی لانڈرر آخر 8 سال بعد پکڑا گیا، عمران خان عالمی منی لانڈرر ثابت ہو چکا ہے، مریم اورنگزیب
اپ ڈیٹ 02 اگست 2022 04:17pm
مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دے دیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دے دیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ چور، جھوٹا اور منی لانڈرر آخر 8 سال بعد پکڑا گیا، عمران خان عالمی منی لانڈرر ثابت ہو چکا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں، پارٹی چیئرمین کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں، عمران خان پاکستان کے خلاف غیر ملکی سازشی منصوبہ تھا اور ہے، عمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے، الیکشن کمیشن نے مہر لگا دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اسرائیل، بھارت، امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی، عمران خان نے غیرقانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا، عمران خان نے جعلی اور جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا

منگل کے روز الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے بیان حلفی کو غلط قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 رکنی بینچ نے ‘متفقہ’ فیصلے میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈز لینا ثابت ہوگیا ہے۔

Information Minister

ECP

اسلام آباد

Marriyum Aurangzeb

imran khan

pti foreign funding case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div