Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کو 246 رنز سے شکست

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی۔
شائع 28 جولائ 2022 01:41pm
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک کی برابری پر ختم ہوئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک کی برابری پر ختم ہوئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

گال: سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو 246رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی۔

بابر اعظم اور امام الحق کے علاوہ کوئی بھی بلے باز لنکن بولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک کی برابری پر ختم ہوئی۔

گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

تاہم 97 کے مجموعی اسکو پر امام الحق 49 رنز بنا کر بابر اعظم کا ساتھ چھوڑ گئے جو کہ رمیش مینڈس کا شکار بنے۔

ادھر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 23 ویں ففٹی اسکور کی اور وہ 81 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد رضوان کی اننگز صرف 37 رنز تک محدود رہی۔

محمد نواز 12 اور حسن علی 11 رنز بناکر چلتے بنے، یاسر شاہ نے 6 چوکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر27 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ آغا سلمان 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ فواد عالم نے ایک رن بنا کر اپنی وکٹ گنوائی۔

پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے دوسری اننگز میں 4 اور میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

پراباتھ جے سوریا نے دوسری اننگز میں 5 اور میچ میں 8 شکار کیے۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔

میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان

Sri Lanka

Baber Azam

Galle

Galle Test

pakistan vs sri lanka

Ramesh Mendis

prabath jayasuriya

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div