Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع

اجلاس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور سیاسی صورت حال پر بھی مشاورت کی جائے گی جبکہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اگلے لائحہ عمل پر بھی غور ہوگا۔
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2022 10:44am
اجلاس سہہ پہر 3 بجے مسلم ہاؤس چک شہزاد میں ہوگا۔

اسلام آباد: ملک کی سیاسی صورت حال، عدالتی فیصلے اور پنجاب حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لیے مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس سہہ پہر 3 بجے مسلم ہاؤس چک شہزاد میں ہوگا۔

آج نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، جبکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام دیگر جماعتوں کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور سیاسی صورت حال پر بھی مشاورت کی جائے گی، جبکہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اگلے لائحہ عمل پر بھی غور ہوگا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کو ناکام بنانے کے لیے پی ڈی ایم کے قائدین مشاورت کریں گے۔

اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اور اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرنے کی سفارش کیے جانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم کے اجلاس میں حکمران اتحاد پر زور دیا جائے گا کہ عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ ، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر اور بی آر ٹی کیسز پر فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

PDM

Asif Ali Zardari

Maryam Nawaz

اسلام آباد

imran khan

Supreme Court of Pakistan

Molana Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div