Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دیگر ملکوں کی طرح پاکستان کو بھی اگلے 12 ماہ مشکلات کا سامنا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

مشکلوں کے طوفان سے مقابلہ کرنے کیلئے ہماری پوزیشن نسبتاً بہتر ہے لیکن عوام پر واضح کرنا ہوگا کہ مستقل نقصان سے بچنے کیلئے ہم قلیل قلمدتی مشکالت کیلئے تیار رہیں
شائع 26 جولائ 2022 07:07pm
ہم قلیل قلمدتی مشکالت کیلئے تیار رہیں۔ فوٹو — بزنس ریکارڈر
ہم قلیل قلمدتی مشکالت کیلئے تیار رہیں۔ فوٹو — بزنس ریکارڈر

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضٰی سید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دیگر ممالک کی طرح اگلے 12 مہینے مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر مرتضٰی سید نے کہا کہ ہماری قسمت اپنے ہاتھوں میں ہے لیکن اس کے لئے ہمیں اپنی کمر کسنے، اجتماعی قربانیوں سمیت مضبوط قیادت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس مشکلوں کے طوفان سے مقابلہ کرنے کے لئے ہماری پوزیشن نسبتاً بہتر ہے لیکن عوام پر یہ واضح کرنا ہوگا کہ مستقل نقصان سے بچنے کے لئے ہم قلیل المدتی مشکالت کیلئے تیار رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس بحران کو ضائع بھی نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے ہمیں ملک کے ان دیرینہ نظر انداز ساختی مسائل حل کرنے کا موقع ملا ہے، جنہوں نے پاکستان کو ترقی کے مواقع بروئے کار لانے سے روکا ہوا ہے۔

SBP

پاکستان

economic crisis

IMF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div