Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 141 اسکول بند ہونے کا انکشاف

بچوں کے داخلے کی شرح صفر ہونے کے باعث کچھ اسکول بند ہیں جب کہ پیشتر اسکولوں کی عمارتیں نئی تعمیر کی گئی ہیں
شائع 26 جولائ 2022 05:53pm
زیادہ تر گرلز اسکول غیر فعال ہیں۔۔ فوٹو — فائل
زیادہ تر گرلز اسکول غیر فعال ہیں۔۔ فوٹو — فائل

خیبر پختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع میں 141 اسکول بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم نے اس متعلق دستاویزات اسمبلی میں جمع کرادی ہیں جس کے مطابق زیادہ تر گرلز اسکول غیر فعال ہیں۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ بچوں کے داخلے کی شرح صفر ہونے کے باعث کچھ اسکول بند ہیں جب کہ پیشتر اسکولوں کی عمارتیں نئی تعمیر کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق اسکولوں میں فرنیچر کی فراہمی اور اسٹاف ابھی تعینات نہیں ہوئے البتہ ضم اضلاع میں مزید 443 نئے اسکولز تعمیر کیئے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا

تعلیم

Schools

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div