Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

حکومت نے بجلی کی قیمت مرحلہ وار بڑھانے کا اعلان کردیا

آج سے بجلی کی قیمت ساڑھے3 روپے یونٹ بڑھا دی گئی، اگست میں بھی اتنا ہی اضافہ ہوگا اورپھر اکتوبر میں90 پیسے اضافہ ہوگا، وفاقی وزرا
شائع 26 جولائ 2022 03:12pm
دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائے گا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائے گا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت مرحلہ وار بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے وزیرمملکت مصدق ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے بجلی کی قیمت ساڑھے3 روپے یونٹ بڑھا دی گئی، اگست میں بھی اتنا ہی اضافہ ہوگا پھر اکتوبر میں90 پیسے اضافہ ہوگا۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائے گا، غریب ترین شہریوں کے لیے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے نومبر میں بجلی کی قیمت میں کمی آنے کی نوید بھی سنائی۔

اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی پیداوار ہر سال 10فیصد کم ہورہی ہے، جو گیس نہیں ہے وہ کیسے دے سکتے ہیں ۔

وفاقی وزرا نے بتایا کہ ہفتوں میں نئی شمسی توانائی پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا ۔

اسلام آباد

electricity price

Musadik Malik

khurram dastagir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div