Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

فل کورٹ نہیں بنا تو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے: رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سنا جائے، ہم سمجھے ہیں کہ فل کورٹ سےعدالت کی توقیرمیں اضافہ ہوگا۔
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2022 06:13pm
اسلام آباد: ن لیگ وفاقی وزرا میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: ن لیگ وفاقی وزرا میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ سماعت فل کورٹ کرے، فل کورٹ پرتمام جماعتیں متفق ہیں، فل کورٹ نہیں بنا تو کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سنا جائے، ہم سمجھے ہیں کہ فل کورٹ سےعدالت کی توقیرمیں اضافہ ہوگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ ڈی سیٹ ہونےوالوں کی اپیلیں بھی موجودہیں ، ق لیگ کےارکان ووٹ کاسٹ نہیں کرناچاہتےتھے، ق لیگ کےارکان نےکافی دیرسےووٹ کاسٹ کیا۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارٹی لیڈرٹکٹ دیتا ہے وہی ہدایت جاری کرتاہے، فل کورٹ نے2015میں ووٹ کااختیارپارٹی لیڈرکودیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کےمطابق پارٹی سربراہ کوفیصلوں کااختیارہے، فل کورٹ کی تشکیل سےتمام ابہام دورہوجائیں گے۔

PMLN

Supreme Court

Rana Sanaullah

Federal Minister

Azam Nazeer Tarar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div