Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

آج جس خط پر عمران خان ہارے وہ گجراتی خط تھا: شرجیل میمن

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگیں
شائع 23 جولائ 2022 12:55am
شرجیل میمن کا کہنا تھا “جن کا کوئی کردار نہیں وہ اخلاقیات کی باتیں کررہے ہیں۔” تصویر: فائل
شرجیل میمن کا کہنا تھا “جن کا کوئی کردار نہیں وہ اخلاقیات کی باتیں کررہے ہیں۔” تصویر: فائل

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا اسکے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

وزیر اعلی ہاوس میں جمعے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جس خط پر سابق وزیر اعظم عمران خان ہارا وہ امریکی نہیں گجراتی خط تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگیں۔

“جن کا کوئی کردار نہیں وہ اخلاقیات کی باتیں کررہے ہیں۔”

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پر امن احتجاج کا سب کو حق ہے لیکن ملک کو غنڈوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا۔

“احتجاج کرنا ہے تو کسی ایک جگہ جاکر کریں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔”

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ “ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بیہودہ پروپیگنڈا چلایا جارہا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ امن و امان بحال رکھا جائے، سڑکیں بند نہیں ہونی چاہیے۔”

پاکستان

imran khan

sindh

Sharjeel Memon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div