Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سری لنکا نے ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی

ملک میں جاری موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کے سبب ایشیاء کپ کرانا ممکن نہیں، اس لئے ہم ایشیا کپ کی میزبانی نہیں کر سکتے، سری لنکا کرکٹ بورڈ
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2022 04:35pm
سری لنکن بورڈ حکام نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سری لنکن بورڈ حکام نے ایشین کرکٹ کونسل کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کولمبو: شدید سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار سری لنکا نے اپنے ملک میں ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکن بورڈ حکام نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کو گزشتہ روز اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کے سبب ایشیا کپ کرانا ممکن نہیں، اس لئے ہم ایشیا کپ کی میزبانی نہیں کرسکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی معذرت کے بعد ممکنہ طور پر اب آئندہ ماہ ہونے والا ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہوسکتا ہے۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے سری لنکا پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بات چیت کرے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل ایونٹ کے حوالے سے باضابطہ اعلان جلد کرے گا، ٹورنامنٹ جہاں بھی ہوگا میزبان سری لنکا ہی رہے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈول ہے۔

Sri Lanka

Colombo

Asia cup

asian cricket council

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div