Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت کو اتحادیوں کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

آصف زرداری نے چودھری شجاعت سے حمزہ شہباز کی وزارت اعلٰی کو بچانے کے حوالے سے گفتگو کی
شائع 19 جولائ 2022 09:47pm
اتحادیوں جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ فوٹو — فائل
اتحادیوں جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ فوٹو — فائل

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم اور سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چیئرمین ق لیگ سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے بات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر نے چودھری شجاعت سے حمزہ شہباز کی وزارت اعلٰی کو بچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں اتحادی جماعتوں کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ چودھری شجاعت حسین اتحادی جماعتوں کے گزشتہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اتحادیوں جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں گی نہ حکومت ختم ہوگی البتہ ضمنی انتخابات میں شکست کے باوجود حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ بچانے کی بھی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

Asif Ali Zardari

punjab

PMLQ

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div