Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عامر لیاقت کیس: دانیہ شاہ کا فریق بننے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ سے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا۔
شائع 19 جولائ 2022 11:45am
عدالت نے فریقین  کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت  کردی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عدالت نے فریقین کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی :عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے معاملے پر ان کی بیوہ دانیہ شاہ نے کیس میں فریق بننے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ سے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا۔

وکیل قاضی حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی اکلوتی بیوہ ہے، عامر لیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا ضروری ہیں۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کون نہیں کرنے دے رہا؟ فیملی کیوں اعتراض کررہی ہے؟۔

جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ پولیس نے عامر لیاقت کی موت کی اصل وجہ نہیں لکھی۔

عدالت نے کہا کہ ہم سب کو سن کر فیصلہ دیں گے، درخواست گزار کے وکیل کو بھی پورا موقع دیا جائے گا، عدالت کو مطمین کریں پوسٹ مارٹم کیوں نہیں ہونا چاہیئے؟ ۔

عدالت نے فریقین کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔

karachi

Aamir Liaquat

Aamir Liaquat Hussain

Sindh High Court

Dania Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div