Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کیلئے بولی کی منظوری دے دی

اجلاس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کے لئے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری دی گئی ہے
شائع 05 جولائ 2022 06:59pm
31 اگست تک درآمدی پابندی نرم کردی ہے۔ فوٹو — فائل
31 اگست تک درآمدی پابندی نرم کردی ہے۔ فوٹو — فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم کے لئے بولی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کے لئے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری دی گئی ہے جب کہ فیصلہ ہوا کہ افغانستان کے لئے منگوائی جانے والی گندم کے تمام اخراجات ڈالر میں وصول کئے جائیں گے۔

ای سی سی اجلاس میں لمپی اسکن بیماری کو نیشنل ڈیزیز ایمرجنسی قرار دینے کے لئے متعلقہ محکموں سے مشاورت کی ہدایت کی گئی جب کہ کمیٹی نے ٹمبرکے درآمد کنندگان کے لئے 31 اگست تک درآمدی پابندی نرم کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق افغانستان سے پاکستانی کرنسی میں درآمد کیلئے امپورٹ پالیسی کی منظوری دی کی گئی ہے، وزیراعظم سستا آٹا پروگرام کی خیبرپختونخوا تک توسیع اور یوٹیلٹی اسٹورز نیٹ ورک کی وسعت کے لئے بھی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں بیرونی قرض کی ادائیگی کے لئے ایک ارب 93 کروڑ کی گرانٹ منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیکسٹ جنریشن موبائل سپیکٹرم کی رپورٹ کے جائزے کے لئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

afghanistan

Miftah Ismail

Lumpy Skin Disease

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div