Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

غلاف کعبہ رواں سال حج پر نہیں یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔
شائع 05 جولائ 2022 08:49am
رواں سال حج کے موقع پر غلاف کعبہ تبدیل نہیں ہوگا۔

مکہ مکرمہ : سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ اس بار حج کے موقع پر نہیں بلکہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا ۔

بیت اللہ کا غلاف ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل گزشتہ کئی دہائیوں سے حج کے موقع پر کیا جاتا تھا تاہم رواں برس اس روایت کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق رواں سال حج کے موقع پر غلاف کعبہ تبدیل نہیں ہوگا، غلاف کعبہ کو اب یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بھی شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غلاف کعبہ خصوصی کپڑے اور سونے کے تاروں سے تیار کیا جاتا ہے، اس کی تیاری میں کئی ماہ کا وقت لگتا ہے۔

مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر سمیت دیگر افسران کی پریس کانفرنس

دوسری جانب مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر سمیت دیگر افسران کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں بتایا گیا کہ حج کرام کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کو بروکار لایا جائے گا اور ہزاروں کی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حج سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے حج کی سیکیورٹی کے حوالے سے 2منصوبوں پر کام کیا گیا ہے جن میں امن وامان کو برقرار رکھنے سمیت حجاج کرام کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے ،حج سیکیورٹی فورسز مشاعر مقدسہ میں سیکیورٹی کے معاملات کو یقینی بنائے گی ۔

اس کے علاوہ مکہ مکرمہ سمیت منی، مزدلفہ اور عرفات کی حدود میں سخت نگرانی کا عمل جاری ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد سمیت ایسے عناصر کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے جو کسی بدنظمی یا خلل کا باعث بنیں ۔

حج سیکیورٹی کمانڈر کا مزیدکہنا تھا کہ اب تک 63 جعلی حج ویب سائٹ چلانے والوں کی گرفتاری کے علاوہ 2 ہزار سے زائد ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو اقامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ ایسے سعودی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو افراد کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کر رہے تھے ۔

جنرل البسامی نے عازمین حج سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکام سے تعاون کو یقینی بنائیں۔

Saudi Arab

محرم

Makkah Mukarma

Hajj Permit

ghilaf e kaaba

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div