Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مریم نواز نے پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں

مریم نواز آج لاہور کے حلقہ پی پی 158 دھرم پورہ میں جلسہ سے خطاب کریں گی۔
شائع 03 جولائ 2022 02:48pm
مریم نواز 4 جولائی کو پی پی 170 میں انتخابی دفتر کا افتتاح اور جلسے سے خطاب کریں گی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مریم نواز 4 جولائی کو پی پی 170 میں انتخابی دفتر کا افتتاح اور جلسے سے خطاب کریں گی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کی20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں، مریم نواز آج لاہور کے حلقہ پی پی 158 دھرم پورہ میں جلسہ سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز نے پارٹی کی اعلی قیادت کی ہدایت پر گزشتہ روز پی پی 167 میں جلسے سے انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔

مریم نواز آج ریلی کی قیادت کرتے ہوئے حلقہ پی پی 158 دھرمپورہ پہنچیں گی، جہاں وہ پارٹی کے امیدوار رانا احسن شرافت کے انتخابی دفتر کاافتتاح کریں گی اور پھر کارکنوں سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز 4 جولائی کو پی پی 170 میں انتخابی دفتر کا افتتاح اور جلسے سے خطاب کریں گی۔

نائب صدر مسلم لیگ نون لاہور کے بعد دیگر ضمنی الیکشن کے حلقوں میں بھی جلسے کریں گی جبکہ مسلم لیگ کی اعلی قیادت کی جانب سے مریم نواز کو انتخابی مہم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

local bodies election

PMLN

Maryam Nawaz

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div