Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

حکومت نے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 19 روپے مہنگا کردیا

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلینڈرکی قیمت 2600 روپے 97 پیسے مقرر کردی گئی ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے
شائع 01 جولائ 2022 07:27pm
اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔ فوٹو — فائل
اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 19 روپے کا اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 2600 روپے 97 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 99 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مائع پیٹرولیم گیس کی فی کلوگرام نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2581 روپے 35 پیسے تھی۔

OGRA

LPG

Gas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div