Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

یکم اپریل 2022 سے پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا جبکہ یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا، نوٹیفکیشن
شائع 01 جولائ 2022 02:33pm
نئے اضافے سے 2016سے 2021تک کے اضافے ازخود ختم ہو جائیں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
نئے اضافے سے 2016سے 2021تک کے اضافے ازخود ختم ہو جائیں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل 2022 سے پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا جبکہ یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں اضافے کااطلاق وفاق کےتمام ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہوگا، مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین پر بھی اضافے کا اطلاق ہوگا جبکہ پنشن میں15فیصد اضافےکا اطلاق یکم جولائی کوریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اضافے سے 2016سے 2021تک کے اضافے ازخود ختم ہو جائیں گے ۔

Federal govt

اسلام آباد

government employees

pansion

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div