Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تحریک انصاف کو پریڈ گراونڈ جلسے کی اجازت، درخواست نمٹادی گئی

اسلام آباد انتظامیہ نے اجازت کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ جلسے کیلئے جی ایچ کیو سے اجازت کی شرط رکھی ہے ہم رابطہ کررہے ہیں، وکیل بابر اعوان
شائع 01 جولائ 2022 12:13pm
مہنگائی کیخلاف تحریک انصاف بھرپور احتجاج کرتی رہے گی۔

اسلام آباد: تحریک انصاف کو پریڈ گراونڈ جلسے کی اجازت مل گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی این او سی جاری ہونے پر درخواست نمٹا دی۔

وکیل بابر اعوان نے بتایاکہ اسلام آباد انتظامیہ نے اجازت کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ جلسے کیلئے جی ایچ کیو سے اجازت کی شرط رکھی ہے ہم رابطہ کررہے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے پی ٹی آئی پریڈ گراؤنڈ جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔

پی ٹی آئی وکیل بابراعوان نے جلدی جلسے کی اجازت دینے کے حکم کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایاکہ گزشتہ رات اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دے دی، ایک شرط لگائی گئی کہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کیلئے جی ایچ کیو سے اجازت لیں، ہم جی ایچ کیو سے رابطہ کررہے ہیں ۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ پرامن جلسہ آپ کا بنیادی حق ہے۔

اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے بتایاکہ پریڈ گراؤنڈ بھرنا دیگرجماعتوں کیلئے آسان نہیں لیکن عمران خان پریڈ گراؤنڈ جاتے ہیں تووہ بھر جاتا ہے رات عوام کی جیب کاٹی گئی، چور اور ڈاکووں پر ٹیکس نہیں لگا۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کیخلاف تحریک انصاف بھرپور احتجاج کرتی رہے گی۔

pti

NOC

Islamabad High Court

prade ground jalsa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div