Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

عدالت نے 19 جولائی تک عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔
شائع 29 جون 2022 02:04pm
گزشتہ سماعت پر عدالت نے پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کیا تھا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
گزشتہ سماعت پر عدالت نے پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کیا تھا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کاپوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیخلاف اہل خانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے 19 جولائی تک عامر لیاقت کی قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کرنے والا شہری پیش نہیں ہوا، جس کی پیشی کیلئے عدالتی عملہ عبدالاحد کے نام سے آوازیں لگاتا رہاجبکہ پولیس کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا۔

عدالت نے ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عبد الاحد کو 18 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کیا تھا۔

karachi

Aamir Liaquat

Aamir Liaquat Hussain

Sindh High Court

post mortem

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div