Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان نے نئی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

درخواست میں مطالبہ کیا کہ نیب قوانین میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19 اے، 24 اور 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں اس لئے انہیں کالعدم قرار دیا جائے
شائع 25 جون 2022 05:49pm
دستخط کیے بغیر وزیراعظم کو واپس بجھوا دی تھی۔ فوٹو — فائل
دستخط کیے بغیر وزیراعظم کو واپس بجھوا دی تھی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں حالیہ ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ترامیم کے خلاف آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت عدالت میں اپیل دائر کی ہے جس میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب قانون کے سیکشن 5، 4، 2، 26، 6، 15، 14، 21، 23 میں کی گئیں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔

تحریک انصاف نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ نیب قوانین میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19 اے، 24 اور 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں اس لئے انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے ایک بیان میں نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیب قوانین میں ترامیم قومی اسمبلی اور سینیٹ میں منظور کرائی گئی تھی تاہم صدر مملکت نے دو بار ان پر دستخط کیے بغیر وزیراعظم کو واپس بجھوا دی تھی۔

Supreme Court

imran khan

nab laws

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div