Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حج سے قبل کتنےعازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں؟

حج کے موقع پر 2019 میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا تھا
شائع 22 جون 2022 09:04am
2019 میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا ، تصویرالعربیہ
2019 میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا ، تصویرالعربیہ

ریاض: رواں سال دنیا بھر سے مدینہ منورہ میں حج سے قبل اب تک ایک لاکھ 72 ہزار 562 عازمین پہنچ چکے ہیں۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ حج پروازوں کے آغازکے بعد سے اب تک 156,828 عازمین کی مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآمد ہوچکی ہے۔

تاہم لینڈ امیگریشن سینٹر نے 13 ہزرا 97 عازمین حج کا خیرمقدم کی، جو زمینی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے مدینہ پہنچے تھے۔

اسی اثنا میں مدینہ میں قیام پذیرعازمین کے اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ انڈونیشیا کےعازمین کی تعداد سب سے زیادہ (24ہزار478) ہے۔

تاہم بھارت، بنگلہ دیش، عراق اور ایران سے تعلق رکھنے والے عازمین بھی مدینہ منورہ میں پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حج کے موقع پر 2019 میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔

Saudi Arabia

پاکستان

Indonesia

Hajj 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div