Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پاکستان میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور بڑا اقدام

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
شائع 19 جون 2022 12:20pm
وزیراعظم نے سلمان صوفی کو فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
وزیراعظم نے سلمان صوفی کو فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور بڑا اقدام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی کو فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

اس موقع پر سلمان صوفی کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگی،جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گااور اس کے علاوہ ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا، آئندہ ہفتے اس ملک گیر مہم کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

سلمان صوفی نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں میرٹ کی بالادستی، بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور پنجاب میں اسپتالوں کے قیام کو یقینی بنایا۔

اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں،سی پی آر کی تربیت کی مہم اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Sindh Health Department

salman sufi

CPR training

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div