Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

فیٹف کی شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر وزیراعظم کی آرمی چیف کو مبارکباد

وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں 'کور سیل' کے قیام پر آرمی چیف کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سول ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں
شائع 18 جون 2022 10:24pm
ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ فوٹو — فائل
ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ فوٹو — فائل

فیٹف کے تمام مطالبات پر عملدرآمد ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا ہے۔

پاکستان کی انتھک کوششوں کے باعث فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (فیٹف) کے تمام مطالبات پر عملدرآمد ہونے پر وزیراعظم نے آرمی چیف کو ٹیلی فون پر مبارک باد پیش کی۔

شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ‘کور سیل’ کے قیام پر آرمی چیف کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سول ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، اس جیت پر ٹیم کے ہر فرد پر قوم کو فخر ہے۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلیفون کرکے ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Shehbaz Sharif

Army Chief

FATF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div