Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اگر پاؤر سیکٹر نہیں سدھارا تو یہ ملکی معیشت کو لے ڈوبے گا: وزیر خزانہ

نیپرا کا سسٹم کافی پیچیدہ ہے، بلِنگ کا سسٹم سمجھنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا
شائع 14 جون 2022 11:20pm
گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 1500 ارب روپے ہے۔  فوٹو — اسکرین گریب
گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 1500 ارب روپے ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر پاؤر سیکٹر کو نہیں سدھارا تو یہ ملکی معیشت کو لے ڈوبے گا۔

اسلام آباد میں نیشنل بجٹ کانفرنس سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 1100 ارب روپے اس سال پاؤر سبسڈی کے لئے دیے گئے ہیں، نیشنل الیکٹرک پاؤر ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا سسٹم کافی پیچیدہ ہے، بلِنگ کا سسٹم سمجھنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا اور پاؤر سیکٹر کو اگر نہیں سدھاریں گے تو یہ ملکی معیشت کو لے ڈوبے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کو زیادہ تر سراہا گیا ہے، بجٹ میں بہت ساری چیزیں مجبوراً کرنی پڑتی ہیں، پاکستان کے تمام وزرائے اعظم نے جتنا قرض لیا اس کا 80 فیصد عمران خان نے لیا، جب میں نے یہ کہا تو شوکت ترین نے کا جواب میں کہنا تھا کہ 80 فیصد نہیں 76 فیصد لیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے، رواں سال ترقیاتی بجٹ 550 ارب روپے ہے، اگلے سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے رکھا گیا ہے تاہم گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 1500 ارب روپے تک بڑھ چکا ہے۔

اسلام آباد

Miftah Ismail

Budget 2022-23

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div