Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے کشمیریوں کے حقوق کا معاملہ اعلیٰ یورپی عہدیداران کو پیش کردیا

خط میں مطالبہ بھی کیا گیا کہ یورپ سمیت عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے
شائع 14 جون 2022 08:11pm
انسانی حقوق کس طرح پامال کررہے ہیں۔ فوٹو — فائل
انسانی حقوق کس طرح پامال کررہے ہیں۔ فوٹو — فائل
ان کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ فوٹو — فائل
ان کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ فوٹو — فائل

چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین (ای یو) علی رضا سید نے یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کی سربراہ ماریا ایرینا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علی رضا سید نے ماریا ایرینا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پامالیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جرائم میں ملوث افراد کو کسی قسم کی بھی چھوٹ نہ دی جائے۔

اس ضمن میں یورپی عہدیدار ماریا ایرینا کا کہنا تھا کہ ہم کہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کی استثناء کے حامی نہیں ہیں۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے اس موقع پر ماریا ایرینا اور دیگر یورپی عہدیداروں کو ایک خط دیا جس کے متن میں لکھا گیا کہ بھارتی سکیورٹی اہلکار کشمیریوں کے انسانی حقوق کس طرح پامال کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ خط میں مطالبہ بھی کیا گیا کہ یورپ سمیت عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Indian occupied Kashmir

European Union

Brussels

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div