Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم گھر واپس پہنچ گئے

صحافی نفیس نعیم کو کراچی کے علاقے ناظم آباد سے نامعلوم افراد گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے، وہ سودا لے کر گھر واپس جارہے تھے۔
اپ ڈیٹ 14 جون 2022 09:02am
اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہوئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہوئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز

کراچی:آج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم گھر واپس پہنچ گئے، صحافی نفیس نعیم کو کراچی کے علاقے ناظم آباد سے نامعلوم افراد گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے، وہ سودا لے کر گھر واپس جارہے تھے۔

کراچی میں سادہ لباس نامعلوم افراد نے کارروائی کی اورآج نیوز کے سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو ساتھ لے گئے، اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہوئی۔

نفیس نعیم کی اہلیہ کے مطابق نفیس نعیم دوپہر کو سودا لینے گھر سے نکلے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکاروں نے نفیس نعیم کو موبائل میں ڈالا اور ساتھ لے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگرتمام اعلیٰ حکام کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا، جنہوں نے بازیابی میں مدد کی ہر ممکن یقین دہانی کرائی ہے۔

ملک بھر سے صحافتی تنظیموں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں، جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی نائب صدر لالا اسد پٹھان نے کہا کہ نفیس نعیم کو لاپتہ کرنا آزادی صحافت پرحملہ ہے۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی نے کہا کہ یہ واقعہ اداروں کی کارکردگی پر سوال ہے، بازیابی کیلئے اقدامات نہ کئے تو صحافی برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔

کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر شاہد اقبال اور سیکریٹری جنرل فہیم صدیقی نے بھی واقعے کی مذمت کی۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود صحافیوں کیخلاف کاروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ تمام حکومتوں کا کردار ایک جیسا ہی ہے۔

فہیم صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت 24 گھنٹے میں بازیابی یقینی بنائے بصورت دیگر احتجاج کا ہر طریقہ اپنایا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا کہ آج نیوز کےاسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو موبائل میں نامعلوم افراد نے اغوا کیا، جو واضح طور پر تشویشناک بات ہے۔

خرم شیر زمان نے آئی جی سندھ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور نفیس نعیم کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے صحافی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس بھی لیا تھا جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ گلبہار میں درج کیا گیا۔

AAJ NEWS

karachi

journalist

Nafees Naeem

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div