Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وفاقی کابینہ میں مزید توسیع: وزیراعظم نے مزید 4 معاون خصوصی مقرر کردیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے محمد جنید انوار چوہدری، سینیٹر حافظ عبدالکریم، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 08 جون 2022 02:20pm

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے مزید 4 معاون خصوصی مقرر کر دیئے ، محمد جنید انوار چوہدری ،سینیٹر حافظ عبدالکریم، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے، 4 معاونین خصوصی کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے مزید 4 معاونین خصوصی مقرر کر دیئے۔

ممبر قومی اسمبلی محمد جنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے، محمد جنید انوار وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے جبکہ عہدہ وزیر مملکت کا ہوگا۔

سینیٹر حافظ عبدالکریم، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید عالم کو بھی وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا جبکہ شیخ فیاض الدین کو کوآرڈینیٹر برائے جنوبی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

محمد جنید انوار چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم شکایات سیل میں پاکستان بھر سے عوامی نوعیت کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور اخلاص سے نبھائیں گے۔

سید طارق فاطمی، محمد صادق، سید فہد حسین اور شزہ فاطمہ کو پہلے ہی معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

federal cabinet

Shehbaz Sharif

Special Assistant

Islamabad High Court

extention

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div