Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

جسٹس جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ، ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب...
شائع 02 جون 2022 06:37pm

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ، ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک ظاہر شاہ چیئرمین نیب کے طور پر فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے چار سال اور 8 ماہ تک کام کرنے کے بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

پی ٹی آئی حکومت میں لایا گیا نیب ترمیمی آرڈیننس کا آج آخری روز تھا، نیب آرڈیننس آنے کے بعد چیئرمین نیب کا بھی آج آخری روز تھا۔

دوسری جانب ظاہر شاہ نے قائم مقام چیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا، ظاہر شاہ نیب میں ڈپٹی چیرمین نیب کے عہدے پر فائز ہیں۔

چیرمین نیب کے عہدے کے معیاد ختم ہونے پر عہدہ خالی ہوگیا تھا، نئے چیرمین نیب کی تعیناتی تک ظاہر شاہ چیرمین نیب کے طور پر فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے لیے مختلف ناموں پرغورجاری ہے، اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی حتمی اور فیصلہ کن بیٹھک بھی رواں ہفتے متوقع ہے، جس میں امید کی جارہی ہے مشاورت سے نئے چیرمین نیب کے نام کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔

اسلام آباد

NAB ordinance

Chairman NAB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div