Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس...
شائع 01 جون 2022 12:02pm

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا، ووٹ کا صرف طریقہ کار طے ہونا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت کی، اس سلسلے میں درخواست گزار داؤد غزنوی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جو پہلے ترمیم تھی وہ بھی یہی تھی اب والی ترمیم میں زیادہ وضاحت دی گئی ہے لوگ باہر ہیں وہ وہاں سکونت رکھتے ہیں، دونوں ترامیم ان کے حقوق کو ختم نہیں کررہیں۔

وکیل نے بتایا کہ 30 سال سے یہ کام چل رہا تھا اب یہ کام ہواہے یہ توکوئی کہہ نہیں سکتا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں۔

چفن جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے اور موجودہ قانون میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا صرف طریقہ کار طے ہونا ہے۔

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 3جون تک ملتوی کردی۔

IHC

overseas Pakistanis

اسلام آباد

Chief Justice Athar Minallah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div