Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان کے پاس لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے پیسے نہیں: مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس گروی رکھوا دیا ہے۔
شائع 31 مئ 2022 05:28pm
ترکی نے ن لیگ کے گزشتہ دور میں سرمایہ کاری کی تھی۔  فوٹو — اسکرین گریب
ترکی نے ن لیگ کے گزشتہ دور میں سرمایہ کاری کی تھی۔ فوٹو — اسکرین گریب

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم کا کہنا ہے کہ ملک کے پاس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

مری میں ایک تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وطن بہت مشکل میں ہے، ماضی کی حکومت نے 4 سال صرف انتقام پر توجہ رکھی جس کے باعث اس دورانیے میں ہر ملکی شعبہ تنزلی کا شکار ہوگیا اور اس وقت پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس گروی رکھوا دیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ہر جگہ بارودی سرنگیں بچھا کرگئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف ترک سرمایہ کاروں کو دعوت دینے کیلئے ترکی جا رہے ہیں، ترکی نے ن لیگ کے گزشتہ دور میں سرمایہ کاری کی تھی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کل عمران خان نے تسلیم کیا کہ میرے لوگ مسلح تھے، پی ٹی آئی کے رکن کے گھر سے بہت زیادہ اسلحہ بر آمد ہوا، ان کے پاس اپنےمارچ کو سیاسی سرگرمی کہنےکا کوئی حق نہیں جو کہ ایک پر امن احتجاج کے بجائے پر تشدد تحریک تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے پیسے نہیں کیونکہ عمران خان ملکی خزانہ ختم کر گیا ہے، شہباز شریف لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دن رات کوششیں کر رہےہیں جب کہ اس سے نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں پاکستان پر ایٹم بم گرادو، عمران خان نے زرداری صاحب کے پاس بندے بھیجے جنہوں نے ان سے کہا وقت گزر گیا، “یو ٹو لیٹ”، اب وہ ایک اور ثاقب نثا رڈھونڈ رہے ہیں، اسی لئے عدلیہ سےگزارش ہےکہ عمران خان کی سیاست کاحصہ نہ بنیں کیونکہ انہیں روکے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

Maryam Nawaz

Murree

Loadshedding

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div