Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

سعودی عرب کھجور کی برآمد میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا

سعودی عرب میں کھجور کے درختوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ ہے، جو کہ دنیا کی کل کھجور کا 27 فی صد ہے
اپ ڈیٹ 28 مئ 2022 02:30pm

سعودی عرب گذشتہ سال 2021 میں کھجورکی برآمدات کے اعتبارسے عالمی سطح پر پہلےنمبر پرآگیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ویب سائٹ (TradeMab) کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب گذشتہ سال سنہ2021 میں کھجورکی برآمدات میں دنیا میں پہلےنمبر پر آگیا ہے۔

فوٹو فائل
فوٹو فائل

تاہم سعودی عرب کی گزشتہ سال میں کھجور کی برآمدات کی قدر 1.215 ارب ریال تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ میں بتایا کہ مملکت میں کھجور کے درختوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ ہے، جو کہ دنیا کی کل کھجور کا 27 فی صد ہے جبکہ کھجور کے زرعی ذخائر کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں کھجور کے قومی مرکز نے بیان میں کہا ہے کہ کھجوروں کی پیداوار اور ان کی برآمدات میں جو ہدف حاصل کیا ہے، اس کا مقصد ہے کہ تیل پر انحصار کم کیا جائے۔

تاہم وژن 2030 کے تحت وہ کجھور کی پیداوار ترقی پر اپنے توجہ کو مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

Saudi Arabia

مشرق وسطیٰ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div