Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

امید ہے دوسرے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی، شیخ رشید

پہلے ہی کہا تھا کہ لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، 5 لوگوں کی جانیں چلی گئیں، لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے، ایک ووٹ کی حکومت پلک جھپکنے پر ہی ختم ہوسکتی ہے، ان کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ
اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 12:16pm

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے دوسرے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی، بہتر ہے معاملات صلح صفائی سے طے جائیں، امید ہے مثبت حل نکل آئے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملات صلح صفائی سے طے ہونا بہتر ہے، امید ہے دوسرے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں تاہم کچھ تاریخ اوپر نیچے ہوسکتی ہے لیکن مسئلہ طے ہوجائے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ ان کے خیال میں مہلت 3 دن کی ہونا تھی لیکن حکومت کو 6 دن مل گئے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، 5 لوگوں کی جانیں چلی گئیں، لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے، ایک ووٹ کی حکومت پلک جھپکنے پر ہی ختم ہوسکتی ہے، ان کی کوئی حقیقت نہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں ایک بہترحل دیکھ رہا ہوں، اہم یہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

AML

pti long march

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div