Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمران خان نے آج ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کردیا

ہم اگرنہیں نکلیں توآئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، کسی بھی قسم کا خوف اپنے ذہن پر نہ ڈالیں، سب کو اپنے بچوں کی آزادی کی جنگ لڑنی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین
اپ ڈیٹ 25 مئ 2022 09:47am

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ہم اگرنہیں نکلیں توآئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، کسی بھی قسم کا خوف اپنے ذہن پر نہ ڈالیں، سب کو اپنے بچوں کی آزادی کی جنگ لڑنی ہے۔

سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزادی لانگ مارچ سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچوں گا، خاص طور پر چاہوں گا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگ نکلیں، ہم اگر نہیں نکلیں تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

عمران خان نے کہا کہ ڈی چوک پہنچوں گا، پشاور سے قافلے کی خود قیادت کروں گا، ڈی چوک پر آپ سے ملاقات کروں گا، اللہ کے علاوہ کسی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں، ہمارا ایک مقصد ہے اسمبلیاں تحلیل کریں اور الیکشن کروائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے چاہوں گا لوگ نکلیں، باہر کے سامراجوں کو ایسے غلاموں کی ضرورت ہوتی ہے، عوام سے درخواست ہے آج ڈی چوک پہنچیں، حقیقی آزادی کیلئے عوام دوسرے شہروں میں بھی نکلیں، عوام کی جتنی تعداد ہوگی جیلوں میں اتنی جگہ ہوگی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت کرپٹ لوگوں کو استعمال کیا جارہا ہے، میرے پاکستانیوں اس موقع کو ضائع مت ہونے دیں، پاکستان پر ڈرون حملے ہورہے تھے تو ان میں جرات نہیں تھی، ہمیں کسی سے ڈکٹیشن یا غلامی نہیں چاہیئے۔

اسلام آباد

imran khan

long march

D Chowk

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div