Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب اسمبلی آفیسرز کیخلاف پولیس کا ایکشن، ڈی جی پارلیمانی امور کو گرفتار کرلیا

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈی نیشن عنایت اللہ کے گھروں بھی چھاپےمارے گئے۔
اپ ڈیٹ 22 مئ 2022 03:06pm

لاہور: پنجاب اسمبلی آفیسرز کیخلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کرلیا جبکہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈی نیشن عنایت اللہ کے گھروں بھی چھاپےمارے گئے۔

پنجاب اسمبلی کےاجلاس سے قبل پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کوحراست میں لے لیا گیا جبکہ پولیس نے رائے ممتاز کو ان کی رہائش گاہ سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اہل خانہ کے مطابق پولیس رات گئے دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوئی۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈی نیشن عنایت اللہ لک کے گھر بھی چھاپہ مارا تاہم لاہور پولیس دونوں اسمبلی افسران کو گھر سے گرفتار کرنے میں ناکام رہی کیونکہ دونوں افسران گھر پر موجود نہیں تھے۔

ترجمان اسمبلی کےمطابق پولیس نے چار دیواری کا تقدس پامال کیا، افسران کے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ پولیس ایکشن کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔

خیال رہے کہ اسپکر پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جبکہ اسپیکر نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے اجلاس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہی کی رائے ممتاز کو گرفتار کرنےکی مذمت

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی نے رائے ممتاز کو گرفتارکرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور افسران کے گھروں پر چھاپوں کو حکومتی ہتھکنڈہ قرار دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ تمام ایکشن شہبازشریف کے حکم پر کیا جارہا ہے ، پنجاب اسمبلی کے سینئرآفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔

پرویزالہی نے مزید کہا کہ غیرآئینی اورجعلی حکومت آئین اورقانون کیخلاف اقدامات کر رہی ہے، حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت ہے۔

arrest

lahore

punjab assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div