Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کیا ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری کا فیصلہ کرلیا ہے؟

دنیا کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کا اعلان کرنے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کیا ٹوئٹرخریدنے کے لیئے کیا شرط رکھی ہے۔
اپ ڈیٹ 18 مئ 2022 11:21pm
فائل فوٹو: ٹوئٹر
فائل فوٹو: ٹوئٹر

دنیا کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کا اعلان کرنے والے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کہا ہے کہ جب تک ٹوئٹر جعلی اکاؤنٹس کا مسئلہ حل نہیں کرتا، خریداری کے معاملات اطے نہیں ہوسکتے۔

ایلون مسک نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ٹوئٹر کے جعلی اکاؤنٹس کا مسئلہ حل کیے بغیر خریدنے کے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر20 فیصد جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں اوران کا شک ہے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔

ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نے پلیٹ فارم پرموجود 5 فیصد جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ڈیٹا بھی شائع نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کے مسائل حل نہیں ہوتے، پلیٹ فارم کو خریدنے کے معاملات بھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے اپریل میں ٹوئٹر کو فی شیئر کی قیمت 54 ڈالر سے زائد کی پیش کش کرکے ویب سائٹ کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

Elon Musk

Science and Technology

twitter memes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div