Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے لوٹوں کو تحفظ دینے کی کوشش کی: امجدعلی خان

قادر خان مندوخیل نے کہا کہ عوام کو معلوم ہےالیکشن 2023 میں ہوں گے، انتخابی اصلاحات میں 6 ماہ لگیں یا سال، اب ساری نئی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
شائع 12 مئ 2022 12:12am
پی ٹی آئی نے بار بار ان جماعتوں کو کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔  فوٹو — قومی اسمبلی
پی ٹی آئی نے بار بار ان جماعتوں کو کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ فوٹو — قومی اسمبلی

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امجد علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے لوٹوں کو تحفظ دینے کی کوشش کی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ‘اسپاٹ لائٹ’ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) محسن رانجھا نے کہا کہ سیاسی استحکام کے ساتھ معاشی استحکام جڑا ہے، الیکشن کرنے ہیں تو اصلاحات کی طرف آئیں، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی تجاویز نہیں لینے کے بجائے سارے فیصلے خود کئے۔

پروگرام میں پیپلز پارٹی رہنما قادر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ عوام کو معلوم ہے کہ انتخابات 2023 میں ہوں گے، انتخابی اصلاحات میں 6 ماہ لگیں یا سال، اب ساری نئی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

اس معاملے پر رہنما تحریک انصاف امجد علی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بار بار ان جماعتوں کو کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں لیکن یہ لوگ نہیں آئے اور الیکشن کمیشن نے لوٹوں کو تحفظ دینے کی کوشش کی ہے۔

AAJ NEWS

PPP

Election Commission

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div