Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

غلط معلومات کو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی امریکہ مخالف مہم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اپنا بیان دیا۔
شائع 11 مئ 2022 11:03am
رائٹرز/فائل فوٹو
رائٹرز/فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ جھوٹ اورپروپیگنڈے کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دیں گے۔

آج نیوز کے مطابق امریکی انتظامیہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ “پروپیگنڈے اورغلط معلومات کو پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ” نہیں بننے دیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی امریکہ مخالف مہم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اپنا بیان دیا۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پربات چیت بھی ہوئی، جس میں معززین دونوں ممالک کے 75 سالہ تعلقات مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔

انٹونی بلنکن نے افغان استحکام اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے امریکہ اور پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا۔

پاکستان

Bilawal Bhutto Zardari

USA

Antony Blinken

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div