Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بلاول بھٹو نے عمران خان کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی

وزیر خارجہ نے کہا کہ تین سے دس اپریل تک جو ہوتا رہا اور جو ابھی ہو رہا ہے وہ آئین شکنی ہے، پی ٹی آئی کے صدر، وزیراعظم اور گورنر پنجاب نے اپنے اقدامات کی آڑ میں آئین شکنی ہے کی ہے۔
شائع 11 مئ 2022 12:03am
سازش وائٹ  ہاؤس نے نہیں بلاول ہاؤس نے کی ہے۔  فوٹو — فائل
سازش وائٹ ہاؤس نے نہیں بلاول ہاؤس نے کی ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی آکر قائد حزبِ اختلاف کا کردار ادا کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اپنی کارکردگی کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہٹے ہیں، یہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر حملے کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ واپس آئیں اور اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں، انہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ حکومت میں نہیں اور اکثریت ہمارے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سے دس اپریل تک جو ہوتا رہا اور جو ابھی ہو رہا ہے وہ آئین شکنی ہے، پی ٹی آئی کے صدر، وزیراعظم اور گورنر پنجاب نے اپنے اقدامات کی آڑ میں آئین شکنی ہے کی ہے، آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 استعمال ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماضی میں سازشیں ہوئیں اس بار عمران خان کو ہٹانے کے لئے آئینی و قانونی طریقہ اختیار کیا گیا جو کہ بیرونی نہیں بلکہ جمہوری سازش ہے اور یہ سازش وائٹ ہاؤس نے نہیں بلاول ہاؤس نے کی ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے اور عمران خان کو ہٹانے کے لئے تین سال کوشش کی جس کے ساتھ ہم تحریک عدم اعتماد لائے اور کامیاب ہوئے ہیں۔

imran khan

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div