Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کیا 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ فراہم کرنا ہوگا؟

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ خریداری کی رقم کو 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے کرکے اس شرط کو بر قرار رکھا جا سکتا ہے۔
شائع 09 مئ 2022 08:51pm
اس شرط کی مخالفت کرنے والے جرائم کے ایجنٹ ہیں۔  فوٹو — فائل
اس شرط کی مخالفت کرنے والے جرائم کے ایجنٹ ہیں۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ اَف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر قومی شناختی کارڈ کی شرط واپس لینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں شبر زیدی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر گراہگ کا دکاندار اور بیچنے والے کو قومی شناختی فراہم کرنے کی شرط واپس لینے سے متعلق اطلاعات آر ہی ہیں جو کہ ملک کے خلاف جرم کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوردہ فروش اور ہول سیلرزاس شرط کی مخالفت کرنے والے جرائم کے ایجنٹ ہیں تاہم خریداری کی رقم کو 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے کرکے اس شرط کو بر قرار رکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ (2023-2022) میں 50 ہزار سے زائد کی خریداری پرغیر رجسٹرڈ افراد کے قومی شناختی کارڈ کی معلومات حاصل کرنے سے متعلق مذکورہ شرط کو ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سابقہ حکومت نے فنانس ایکٹ 2019 کے تحت غیر رجسٹرڈ افراد کو سپلائی مہیا کرنے پر شناخی کارڈ فراہم کرنے کی شرط نافذ کرکے ایک اہم دستاویزی اقدام اٹھایا تھا۔

FBR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div