Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

چین میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث ایشین گیمز ملتوی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا گیمز کے باضابطہ التواء کا اعلان جلد کرے گی۔
شائع 06 مئ 2022 12:37pm
فوٹو ـــــ اے ایف پی
فوٹو ـــــ اے ایف پی

چین میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث رواں سال ہونے والے ایشین گیمز ملتوی کردئیے گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق ایشین گیمز کا 19 واں ایڈیشن کا انعقاد 10 سے 25 ستمبرتک ہینگ زو میں ہونا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا گیمز کے باضابطہ التواء کا اعلان جلد کرے گی۔

واضح رہے کہ منتظمین نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ مشرقی چین کے شہر ہانگ زو نے ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز کیلئے تقریباً 56 مقابلے کے مقامات کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

تاہم انہوں نے اشارہ کیا کہ وائرس کنٹرول پلان کے تحت ایونٹس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو بیجنگ سرمائی اولمپکس کے "کامیاب تجربے سے سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ جن کا انعقاد فروری میں کیا گیا تھا۔

china

Beijing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div