Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 05 مئ 2022 11:31am

کراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سبی میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوسکتی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سبی سے لے کر تربت تک بعض علاقوں کا درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی رہے گی، میدانی علاقوں کے شہری احتیا ط برتیں، سبی، تربت، بہاولپور، خیرپور اورمٹھی میں درجہ حرارت 45 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد

Met Office

preduction

Hot Weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div