Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عدالت کا دروازہ نہ کھلتا تو پاکستان بنانا ری پبلک بن جاتا: وزیر اعلیٰ پنجاب

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمیں یتیم بچوں کےدردکو محسوس کرنا چاہئے، ملکی مسائل کا واحد حل اتفاق اور باہمی مشاورت میں ہے۔
اپ ڈیٹ 03 مئ 2022 03:08pm
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نےعوام پرلوڈشیڈنگ کاعذاب مسلط کیا،۔  فوٹو — اسکرین گریب
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نےعوام پرلوڈشیڈنگ کاعذاب مسلط کیا،۔ فوٹو — اسکرین گریب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اگر عدالت کا دروازہ نہ کھلتا تو پاکستان بنانا ری پبلک بن جاتا۔

جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمیں یتیم بچوں کےدردکو محسوس کرنا چاہئے، ملکی مسائل کا واحد حل اتفاق اور باہمی مشاورت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال قبل سی پیک چل رہا تھا، روزگار مل رہا تھا، آج سی پیک سست روی کاشکار ہوگیا ہے، ایک شخص نےکروڑوں نوکریاں اور گھردینےکا وعدہ کیا تھا، وعدےکےبعد لوگوں کے روزگار اور گھر چھین لئے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نےعوام پرلوڈشیڈنگ کاعذاب مسلط کیا، انہوں نےمنی لانڈرنگ کی اورٹیکس گوشوارےچھپائے، آئی ایم ایف میں جاناہےکہ نہیں 6ماہ ضائع کردیئے، آپ نےتوخودکشی نہیں کی لیکن قوم کےبچوں نےخودکشی کرلی ہے اور اگر اس وقت عدالت کا دروازہ نہ کھلتا تو پاکستان بناناری پبلک بن جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے4سال تک انتقامی کارروائیاں کیں، آئین اورقانون کےساتھ کھلواڑختم ہوناچاہئے، 126دن کےتماشےکی وجہ سےچینی صدر پاکستان نہیں آئے، پاکستان کا چین جیسا دوست ناراض ہوگیا، ان کی انا قوم کے دکھوں سے زیادہ نہیں ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ فرح خان سے متعلق عمران خان خودوضاحت دے رہے ہیں، ادارےفرح خان سےمتعلق خود تحقیقات کرلیں گے، پنجاب صوبےکے ساتھ ایک ماہ تک زیادتی کی گئی، عوام آپ سےزیادتیوں کاحساب لے گی اور ہم پنجاب کودوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

Punjab CM

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div