Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی میں سہ پہر اور شام کے اوقات میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی، محکمہ موسمیات

کراچی میں صبح سے ہی تیز دھوپ کی تپش کے باعث گرمی اثر دکھانے لگی ہے، شہر میں تیز ہواوں کے جھکڑ بھی چل رہے ہیں لیکن پارہ جیسے جیسے بڑھ رہا ہے،گرمی کی شت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
شائع 01 مئ 2022 11:24am

کراچی :شہر قائد کا موسم تبدیل ہوگیا، شہر میں تیز ہواؤں کا راج ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سہ پہر اور شام کے اوقات میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی،گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

کراچی میں صبح سے ہی تیز دھوپ کی تپش کے باعث گرمی اثر دکھانے لگی ہے، شہر میں تیز ہواوں کے جھکڑ بھی چل رہے ہیں لیکن پارہ جیسے جیسے بڑھ رہا ہے،گرمی کی شت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 29.6 ریکارڈ کیا گیا آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے،جنوب مغرب سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،سہ پہر اور شام کے اوقات میں مزید تیز گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گرمی کی حالیہ لہر نے سڑکوں پر سناٹا کردیا ہے،شہریوں کی آمدورفت بھی محدود ہوگئی ہے،رمضان کے آخری عشرے میں گرمی کی حالیہ لہر روزہ داروں کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ہواؤں کی شدت میں زیادہ اضافہ ہوگا،گردآلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے،تیز ہواؤں سے شہر میں حالیہ گرمی کی لہر ختم ہوجائے گی۔

karachi

Met Office

preduction

Hot Weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div